0
Monday 6 Dec 2021 23:24

کراچی کو دوبارہ ملک کا دارالحکومت بنا دینا چاہیئے، خرم شیر زمان

کراچی کو دوبارہ ملک کا دارالحکومت بنا دینا چاہیئے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ دارالحکومت بنا دینا چاہیئے، سندھ کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے ان کے دفتر میں چیئرمین آباد محسن شیخانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سندھ میں کم سے کم 6 ماہ کے لئے گورنر راج لگایا جائے، ان 6 ماہ میں صوبے کی سمت درست کی جائے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اس وقت پاکستان میں سب سے آگے ہیں، پاکستان تحریک انصاف آباد کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملہ ہے، کراچی کے اندر الگ قانون ہے جبکہ شہر سے تھوڑا آگے نکلیں تو الگ قانون ہے، سندھ اور قومی اسمبلی میں سندھ حکومت کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت شہری حکومت کے نام پر کالا قانون لارہی ہے، بل سے شہری حکومت کو بااختیار نہیں بےاختیار بنایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 967222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش