0
Monday 6 Dec 2021 23:28

کراچی میں جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے کئی سال اقتدار کے مزے لوٹے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی میں جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے کئی سال اقتدار کے مزے لوٹے ہیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے کئی سال اقتدار کے مزے لوٹے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ باقی لوگ انتخابات کی جانب جارہے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں نے نیا مسئلہ کھڑا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں انہیں بلدیاتی انتخابات میں شکست نظر آرہی ہے، اپوزیشن کا تو مطالبہ تھا واٹربورڈ کا چیئرمین میئر ہو۔ ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ سال 2001ء کے بلدیاتی نظام میں کیا 18 ٹاؤن نہیں تھے، مصطفیٰ کمال کے دور میں اضلاع تھے یا ٹاؤنز تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے کئی سال اقتدار کے مزے لوٹے، وسیم اختر 4 سال تک کہتے رہے میرے پاس اختیارات نہیں۔
خبر کا کوڈ : 967223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش