0
Tuesday 7 Dec 2021 00:55

پشاور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

پشاور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی جانب سے خیبر پختونخوا بھر میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے، المرکز اسلامی پشاور میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان نے بھرپور شرکت کی، کنونشن سے جماعت اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا و سابق ممبر قومی اسمبلی صابر حسین اعوان، اُمیدوار برائے تحصیل چمکنی سید عابد علی شاہ، جسٹس (ر) غلام محی الدین، ناظم انتخاب برائے تحصیل چمکنی حمداللہ جان بڈھنی نے خطاب کیا۔ کنونشن میں خالد وقاص چمکنی، واصل فاروق چمکنی، ارشاد احمد اور دیگر ذمہ داران بھی سٹیج پر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 967230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش