0
Tuesday 7 Dec 2021 00:37

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا اعلان

پی ڈی ایم کا 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مہنگائی مارچ کا اعلان کر دیا۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں حکومت مخالف تحریک چلانے اور 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018ء میں انتخابات کے نتیجے میں عوامی مینڈیٹ سے محروم، دھاندلی سے حکومت وجود میں آئی، یہ حکومت نااہل اور پبلک کی سپورٹ سے محروم تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کرے گی، پورے ملک سے عوام اسلام آباد آئے گی، عام آدمی کی غربت، بے روزگاری کے حوالے سے بڑا مظاہرہ ہوگا اور صوبائی سطح پر مارچ کیلئے حکمت عملی طے ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نمائندہ سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے، جس میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی جائے گی، سول سوسائٹی اور دیگر کمیونٹی کی بھی مشاورت سے ایک بڑا سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم اجلاس میں اسمبلیوں میں استعفوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا، مگر یہ کارڈ کب استعمال کرنا ہے، اس کا فیصلہ ہم اپنے وقت پر اپنی مرضی سے کریں گے، اجلاس میں سیالکوٹ واقعے کی بھی مذمت کی گئی، آئندہ کیلئے اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 967232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش