0
Tuesday 7 Dec 2021 00:41
دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینگے

انتخابات میں کامیابی کی طرف جا رہے تھے لیکن دھاندلی سے چھین لیا گیا، آصف زرداری

انتخابات میں کامیابی کی طرف جا رہے تھے لیکن دھاندلی سے چھین لیا گیا، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کی طرف جا رہے تھے، جب آر او دھاندلی کروا کر الیکشن چھینا گیا۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اس دھرتی کے ہیں اور یہیں مریں گے، جنہوں نے اس دھرتی پر نہیں مرنا، ان کیلئے کیا مسئلہ ہے، ہم ہر جگہ ان کا مقابلہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے ایسے کارکن ہیں، جو پارٹی کی خاطر جانیں ہتھیلی پر رکھ کر پھرتے ہیں، ہم ان کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے منشور میں کہیں نہیں لکھا تھا کہ کے پی کے کا نام تبدیل کیا جائے گا، لیکن ہم نے کیا، میرے دماغ میں اب بھی ایسی سوچیں موجود ہیں، جس سے پاکستان کامیاب ترین ملک بن جائے گا، بس اللہ ہمیں موقع دے، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ سابق صدر ںے کہا کہ ہم انتخابات میں کامیابی کی طرف رواں دواں تھے کہ آر او کے ذریعے ہمارا الیکشن ہم سے چھینا گیا، جبکہ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں، ہماری اپنی کمزوریاں آڑے آجاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 967233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش