0
Tuesday 7 Dec 2021 01:14

پیغمبر اکرمﷺ نے جاہلیت کی رسوم اور اصرو اغلال کا خاتمہ کیا، علامہ ساجد نقوی

پیغمبر اکرمﷺ نے جاہلیت کی رسوم اور اصرو اغلال کا خاتمہ کیا، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ پیغمبر اکرم نے جاہلیت کی رسوم اور اصرو اغلال کا خاتمہ کیا، نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی حالات کا بے لاگ جائزہ لے کہ معاشرہ یہاں تک کیسے پہنچا اور اتھارٹی سیرت پیغمبر اکرم سے ایک ایسا مقبول نسخہ تجویز کرے جس سے پاکستان میں موجود اس قسم کی جاہلیت کے آثار اور واقعات کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ کو مذہبی رنگ دیا گیا، اگر توہین ہوئی ہے تو ملک میں آئین و قانون موجود ہے، کسی شخص کو حق حاصل نہیں کہ وہ اس کو بنیاد بنا کر سزا دینا شروع کردے، البتہ سانحہ سیالکوٹ کی جامع اور مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب معاشرے میں عدم برداشت، مارپیٹ، جلاﺅ گھیراﺅ، لاقانونیت اور تشدد کا عنصر پیدا ہونا شروع ہوجائے تو معاشرے کی اصلاح کیلئے جہاں ریاست کو اقدامات اٹھانے چاہیں وہاں معاشر ے کی اصلاح، انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے علمائے کرام، اساتذہ کرام، میڈیا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ قوم کی اصلاح ہوسکے اور وہ صحیح معنوں میں مہذب قوم بن سکے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ انوسٹی گیشن اور پراسیکوشن کا عمل کسی دباﺅ کے بغیر غیر جانبدار انہ اور شفاف طریقے سے انجام دیا جائے تاکہ عدلیہ ملک میں عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچا سکے اور سانحہ سیالکوٹ جس سے ملک کا امیج بین الاقوامی سطح پر متاثر ہورہا ہے، اس کو بحال کرنے میں معاون ہو سکے اور ملک دیگر مذاہب کیلئے امن و آتشی کا مرکز نظر آئے اور اسلام کا حقیقی روشن چہرہ دنیا کے سامنے آسکے۔
خبر کا کوڈ : 967236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش