0
Tuesday 7 Dec 2021 01:24

پاراچنار، جرگہ کی کوششوں سے فریقین کے مابین دشمنی کا خاتمہ

پاراچنار، جرگہ کی کوششوں سے فریقین کے مابین دشمنی کا خاتمہ
اسلام ٹائم۔ پاراچنار میں جرگہ کی کوششوں سے فریقین کے مابین دشمنی کا خاتمہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر اسد علی اور ڈاکٹر ارشاد علی کے بھائیوں کا اپنے چچا زاد بھائیوں جمیل حسین امین حسین کیساتھ ڈنڈر روڈ پر اراضی تنازعے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، اس واقعے میں فریقین سے چار افراد زخمی ہوگئے تھے، جن میں بعد ازاں مخالف فریق کا ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے کے عمائدین پر مشتمل جرگہ نے فریقین کے مابین تصفیہ کیلئے کوششیں شروع کی تھیں، اور جرگہ کی کوششوں سے فریقین کے مابین دشمنی کا خاتمہ کرادیا گیا۔ اس سلسلے میں میر کریم بابا زیارت میں فریقین کے مابین راضی نامہ کرایا گیا اور ان کی دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔ جرگہ ممبران میں سید زاہد حسین، ماسٹر نیاز محمد، ماسٹر شعیب حسین، ماسٹر حامد حسین عالمشیر، نثار علی، نبی حسین، کربلائی نثار علی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 967237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش