0
Tuesday 7 Dec 2021 01:47

جے ایس او کے مرکزی صدر راشد حسین نقوی کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات، تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال 

جے ایس او کے مرکزی صدر راشد حسین نقوی کی علامہ شبیر میثمی سے ملاقات، تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل و مرکزی رُکن نطارت جے ایس او پاکستان علامہ شیخ شبیر حسن میثمی سے کراچی میں ملاقات کی۔ وفد میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی، سابق آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل، ڈویژنل صدر حیدرآباد آذان کاظمی بھی شامل تھے۔ جے ایس او کے وفد نے دوران ملاقات ملکی اور تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے جے ایس او کے وفد کو خوش آمدید کہا، علامہ شبیر حسن میثمی نے جے ایس او کے نوجوانوں کو تنظیمی و تربیتی شعبوں کو منظم کرنے پر زور دیا، اُنہوں نے کہا کہ جے ایس او کے نوجوانوں کو پہلے سے زیادہ منظم ہونے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 967242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش