QR CodeQR Code

رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل

7 Dec 2021 01:54

پولیس نے 3 ملزموں سلیمان، ساجد اور زاہد کو گرفتارکرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان میں چچا زاد بھائیوں نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو ماں سمیت قتل کردیا۔ بستی یار محمد کی رہائشی 2 بہنوں نے پسندکی شادی کیلئے دارلامان میں پناہ لے رکھی تھی، انہیں عدالت کے حکم پر کل لواحقین کےحوالے کیا گیا، ان کے گھر پہنچنے پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے دونوں بہنوں کو قتل کردیا۔ بہنوں کو بچاتے ہوئے تیسری بہن بھی جان سے چلی گئی جب کہ گولی لگنے سے لڑکیوں کی ماں بھی چل بسی۔ پولیس نے 3 ملزموں سلیمان، ساجد اور زاہد کو گرفتارکرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 967245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967245/رحیم-یار-خان-میں-غیرت-کے-نام-پر-4-خواتین-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org