0
Tuesday 7 Dec 2021 01:54

رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل

رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل
اسلام ٹائمز۔ رحیم یار خان میں چچا زاد بھائیوں نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو ماں سمیت قتل کردیا۔ بستی یار محمد کی رہائشی 2 بہنوں نے پسندکی شادی کیلئے دارلامان میں پناہ لے رکھی تھی، انہیں عدالت کے حکم پر کل لواحقین کےحوالے کیا گیا، ان کے گھر پہنچنے پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے دونوں بہنوں کو قتل کردیا۔ بہنوں کو بچاتے ہوئے تیسری بہن بھی جان سے چلی گئی جب کہ گولی لگنے سے لڑکیوں کی ماں بھی چل بسی۔ پولیس نے 3 ملزموں سلیمان، ساجد اور زاہد کو گرفتارکرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 967245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش