0
Tuesday 7 Dec 2021 01:59

عالمی منڈی میں سونا سستا اور مقامی مارکیٹ میں مہنگا

عالمی منڈی میں سونا سستا اور مقامی مارکیٹ میں مہنگا
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1780 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر  ایک لاکھ 6 ہزار 10 روپے ہوگئی۔ دریں اثناء فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔
خبر کا کوڈ : 967246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش