0
Tuesday 7 Dec 2021 02:20

جے ایس او کے مرکزی صدر راشد حسین نقوی کی علامہ ناظر عباس تقوی سے ملاقات، تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال 

جے ایس او کے مرکزی صدر راشد حسین نقوی کی علامہ ناظر عباس تقوی سے ملاقات، تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی سے کراچی میں اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی، سابق آرگنائزر سندھ محمد تقی مغل، ڈویژنل صدر حیدرآباد آذان کاظمی اور ذوالقرنین حیدر بھی شامل تھے۔ جے ایس او کے وفد نے دوران ملاقات ملکی اور تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی۔ علامہ ناظرعباس تقوی نے جے ایس او کے وفد کو خوش آمدید کہا، علامہ ناظر عباس تقوی نے جے ایس او کے نوجوانوں کو معاشرے کا ذمہ دار شہری قرار دیا، اُنہوں نے کہا کہ جے ایس او کے نوجوان پاکستان میں نظام ولایت فقیہ کے امین اور پاسدار ہیں، تعلیمی اداروں میں جعفریہ جوانوں کا کردار مثالی ہونا چاہیے، نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں، جے ایس او کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے کہا کہ ملک میں جعفری جوان علماء کی سرپرستی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 967247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش