0
Tuesday 7 Dec 2021 02:47

ایم ڈبلیو ایم بھکر کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ 

ایم ڈبلیو ایم بھکر کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بھکر کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل مزمل حسین خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ ضلع کے 13 یونٹس کے مسئولین اور اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی طور پر مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین، ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری عزاداری صفدر حسین خان، صوبائی سیکرٹری ایمپلائز ونگ سید اجمل حسین شاہ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

اجلاس میں ضلع اور یونٹس کی جانب سے کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، اجلاس میں بلدیاتی الیکشن مین بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں گذشتہ دنوں سیالکوٹ میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکز کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح بھکر میں بھی شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور اُن کے رُفقاء کی برسی کا اہتمام کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 967248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش