QR CodeQR Code

ماڈل ٹائون کچہری سے فرار 6 ملزمان گرفتار

7 Dec 2021 10:43

ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کے مطابق پکڑے گئے ملزمان میں احمد علی، حیدر علی، فیصل، پرویز، جاوید اور احسان شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پیر کے روز ماڈل ٹاؤن کچہری سے فرار ہونے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ باقی 5 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کے مطابق پکڑے گئے ملزمان میں احمد علی، حیدر علی، فیصل، پرویز، جاوید اور احسان شامل ہیں۔ ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا، فرار ہونے والے باقی 5 ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں، یہ تمام ملزمان قتل اور ڈکیتی جیسے مقدمات میں ملوث ہیں۔ ماڈل ٹاؤن کچہری میں 11 ملزمان کے فرار کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بخشی خانے میں جھگڑا شروع کر دیا تھا، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار بخشی خانے کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے تو یہ تمام ملزمان فرار ہو گئے تھے۔ اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے کوئی مزاحمت نہیں کی تھی، واقعے کے بعد ڈی ایس پی کو معطل کر دیا گیا تھا۔

 


خبر کا کوڈ: 967261

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967261/ماڈل-ٹائون-کچہری-سے-فرار-6-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org