0
Tuesday 7 Dec 2021 15:59

جماعت اسلامی کا لاہور کے مسائل کیخلاف 12 دسمبر کو احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا لاہور کے مسائل کیخلاف 12 دسمبر کو احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کا شہر میں بدترین فضائی آلودگی، صفائی کے ناقص انتظامات اور گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا، امیر لاہور ذکراللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ 12 دسمبر سے شہر کے 30 بڑے مقامات سے اب جاگ میرے لاہور مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے۔ لاہور پریس کلب میں شہر لاہور کے گھمبیر مسائل فضائی آلودگی، گیس لوڈشیڈنگ اور چوری ڈکیتی کیخلاف مہم "اب جاگ میرے لاہور" کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر نائب امیر لاہور چودھری محمود الاحد، وسیم اسلم قریشی، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ بھی موجود تھے۔ ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ شہر لاہور بدترین مسائل کا شکار ہو چکا ہے، فضائی آلودگی، سٹریٹ کرائم، سرکاری اداروں میں کرپشن میں اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر لاہور کی سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں گٹر اُبل رہے ہیں، موجودہ حالات میں شہر لاہور کو لا وارث نہیں چھوڑا جائے گا، 12 دسمبر سے لاہور میں احتجاج مظاہرے کیے جائیں گے، لاہور کے 30 بڑے چوکوں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 967326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش