0
Tuesday 7 Dec 2021 21:04

بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر کا جی بی حکومت کو خط

بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر کا جی بی حکومت کو خط
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر نے حکومت کو دوسری مرتبہ خط لکھ دیا۔ بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کرے اور فوری الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے دسمبر میں کام شروع کیا تو حدبندی اور حلقہ بندیوں میں سات سے آٹھ ماہ درکار ہونگے اور بلدیاتی الیکشن اگلے سال نومبر میں ہی ممکن ہونگے۔ خط میں چیف کورٹ جی بی کے 21 اپریل کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں حکومت کو فوری بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اس سے پہلے بھی حکومت کو خط لکھا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 967359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش