0
Tuesday 7 Dec 2021 21:17

شہید میجر عرفان برچہ ہنزہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہید میجر عرفان برچہ ہنزہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
اسلام ٹائمز۔ سیاچن سیکٹر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر عرفان برچہ کو اپنے آبائی گائوں ہنزہ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے دستے نے شہید کو سلامی دی۔ اس موقع پر اعلیٰ عسکری حکام، انتظامی افسران، سیاسی و مذہبی رہنمائوں سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ میجر عرفان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سیاچن سیکٹر میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی سے گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں دونوں پائلٹ شہید ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 967361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش