0
Tuesday 7 Dec 2021 21:36

کسان تحریک اسوقت تک جاری رہیگی جب تک مطالبات مان نہیں لئے جاتے ہیں، کسان مورچہ

کسان تحریک اسوقت تک جاری رہیگی جب تک مطالبات مان نہیں لئے جاتے ہیں، کسان مورچہ
اسلام ٹائمز۔ سنیوکت کسان مورچہ نے آج سنگھو بارڈر پر ہوئی میٹنگ میں مودی حکومت کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر تبادلہ خیال کے بعد اعلان کیا کہ کسانوں کا احتجاج جاری رہے گا۔ کسان مورچہ نے کہا کہ میٹنگ میں مودی حکومت کی تجاویز کے ہر پہلو پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد طے کیا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے کچھ ایشوز پر وضاحت پیش کی جانی چاہیئے۔ اس سلسلے میں کسان بدھ کو پھر میٹنگ کریں گے اور آگے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسان تحریک جاری ہے اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کسانوں کے مطالبات مان نہیں لئے جاتے ہیں۔ ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق کسانوں کے اہم مطالبات ایم ایس پی پر قانون اور مظاہرین کسانوں کے خلاف درج مقدمات واپس لینے سے متعلق ہیں۔ ایک کسان لیڈر کلونت سنگھ سندھو نے بتایا کہ مودی حکومت ایم ایس پی طے کرنے کے لئے جو کمیٹی بنا رہی ہے، اس میں سنیوکت کسان مورچہ کے پانچ اراکین شامل ہوں گے لیکن ساتھ ہی کسانوں نے کہا کہ اس پر حکومت کی طرف سے وضاحت ہونی چاہیئے کہ کسانوں کے علاوہ دیگر کون لوگ ہوں گے۔

سنیوکت کسان مورچہ کے لیڈر یدھویر سنگھ نے بتایا کہ سبجیکٹ نوٹ کر لئے گئے ہیں، انہیں حکومت کو بھیج دیا جائے گا۔ امید ہے کہ کل تک حکومت کی طرف سے جواب مل جائے گا۔ اس پر کل 2 بجے پھر سے میٹنگ ہوگی۔ مودی حکومت کی طرف سے جو بھی جواب آئے گا، اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس درمیان بھارتیہ کسان یونین لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ پہلے دھرنا ختم کرو، اس کے بعد مقدمے واپس لیے جائیں گے لیکن ایسا تو حکومت ایک سال سے کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سارے مطالبات نہیں مان لئے جائیں گے، کسان گھر نہیں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مطالبات کو لے کر کچھ اندیشے ہیں جنھیں مودی حکومت دور کرے، اس کے بعد کل کی میٹنگ میں اس پر غور کیا جائے گا۔ کسان لیڈر گرنام سنگھ چڈھونی کا کہنا ہے ’’ہم تحریک کے دوران شہید ہوئے 700 کسانوں کے لئے معاوضہ کا مطالبہ کر رہے ہیں‘‘۔
خبر کا کوڈ : 967362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش