0
Tuesday 7 Dec 2021 22:31

جنوری میں 30 فیصد سستا راشن پروگرام لائیں گے، فواد چوہدری

جنوری میں 30 فیصد سستا راشن پروگرام لائیں گے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں، چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے مزید کمی آسکتی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد حسین چوہدری نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) لانے کا مقصد صرف شفاف الیکشن کرانا ہے، نون لیگ اور پیپلز پارٹی نجانے کیوں ای وی ایم کی مخالفت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز کو اپنے پاپا کی پارٹی کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا منشور ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، کیوں صرف پی ٹی آئی پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرے، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم سے متعلق اپنی تسلی کرنی چاہیئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگلے سال جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں، کراچی کے سوا پورے ملک میں چینی 90 روپے فی کلو گرام دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے مزید کمی آسکتی ہے، اسی طرح کھاد کا بھی معاملہ ہے، عالمی سطح پر کھاد کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا، لیکن ملک میں کھاد کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گیت گانے کی تعریف کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز نے اچھا گایا، اچھی بات ہے، خاندانی محفلوں میں انجوائے کرنا چاہیئے، ہمارا نون لیگ کی قیادت سے سیاسی اختلاف ہے، ہمارا اعتراض یہ ہے کہ ہمارے پیسوں سے شادیاں نہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 967370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش