QR CodeQR Code

کوئٹہ، سابق صوبائی وزیر آغا رضا کی عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات

7 Dec 2021 22:43

ایک ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء اور سابق وزیر کو ہدایت خلجی کیس میں پیشرفت اور اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان، ممبر شوریٰ عالی اور سابقہ وزیر قانون و پارلیمانی امور بلوچستان آغا رضا نے آج وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف امور خصوصاً حالیہ واقعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ویڈیوز اور بلیک میلنگ کیس کے ملزم ہدایت خلجی کے خلاف فوری اقدامات کرانے اور کیس میں پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 967372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967372/کوئٹہ-سابق-صوبائی-وزیر-آغا-رضا-کی-عبدالقدوس-بزنجو-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org