QR CodeQR Code

تربت، پولیس کی حراست میں ایک قیدی ہلاک

7 Dec 2021 23:28

پولیس کے مطابق قیدی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جسکے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ قیدی ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر تربت میں پولیس حراست میں ایک قیدی ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حراست کے دوران ہلاک ہونے والے قیدی کا نام امام ولد غلام حسین ہے۔ جو مچھلی مارکیٹ تربت کا رہائشی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قیدی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، مگر وہ ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔


خبر کا کوڈ: 967373

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967373/تربت-پولیس-کی-حراست-میں-ایک-قیدی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org