QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، مرکزی رہنماوں کی شرکت

8 Dec 2021 00:19

اجلاس کے دوران باہمی گفت و شنید اور مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے چار ماہ کے دوران ضلعی تنظیم سازی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ کوہاٹ اور پشاور ڈویژن کو مزید فعال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین، معاوں سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا اور ارشاد بنگش نے شرکت کی۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے صوبائی کارکردگی اور صوبے کے مسائل سے مرکزی وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے تنظیم سازی کے عمل اور روابط میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران باہمی گفت و شنید اور مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے چار ماہ کے دوران ضلعی تنظیم سازی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔ کوہاٹ اور پشاور ڈویژن کو مزید فعال کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ قومی مسائل کے حل کے لیے صوبائی دفتر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ میڈیا اور انتظامی رابطوں میں مزید وسعت لانے کے لیے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 967389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967389/ایم-ڈبلیو-خیبر-پختونخوا-کی-صوبائی-کابینہ-کا-اجلاس-مرکزی-رہنماوں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org