0
Wednesday 8 Dec 2021 01:09

پشاور، علامہ احمد اقبال رضوی کی علامہ جواد ہادی اور شہید قائدؒ کے فرزندان سے ملاقات

پشاور، علامہ احمد اقبال رضوی کی علامہ جواد ہادی اور شہید قائدؒ کے فرزندان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی وفد کے ہمراہ پشاور کا دورہ کیا اور صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی رہائش گاہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں شہید قائد کے صاحبزادوں سید علی سجاد الحسینی اور سید حسین الحسینی سے ملاقات کی۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے برزگ عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید جواد ہادی کی عیادت بھی کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین اور مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی ایڈووکیٹ آصف رضا بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 967398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش