0
Wednesday 8 Dec 2021 09:34

یکساں قومی نصاب، پبلیشرز نے نئی کتابوں کے مسودے جمع کروا دیئے

یکساں قومی نصاب، پبلیشرز نے نئی کتابوں کے مسودے جمع کروا دیئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پاکستان بھر سے پبلشرز نے سنگل نیشنل کریکولم کے تحت پرائمری جماعت کے نئی کتابوں کے مسودے جمع کرا دیئے ہیں۔ نیشنل کریکولم کونسل نئے مسودوں کا جائزہ لے گی۔ نیشنل کریکولم کے تحت پہلی جماعت تا پانچویں جماعت تک یکساں قومی نصاب کے تحت دوبارہ کتابیں مرتب کی جا رہی ہیں۔ نیشنل کریکولم کونسل نے پرائیویٹ پبلشرز سے کتابوں کے مسودے وصول کئے ہیں۔ نیشنل کریکولم کونسل پرائیویٹ پبلشرز کے مسودے ماہرین مضامین سے جانچ پڑتال کے بعد منظور کرے گی۔ نئی کتابوں پر پرائیویٹ پبلشرز کو جملہ حقوق دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 967417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش