0
Wednesday 8 Dec 2021 12:46

سعد رضوی سے ملاقات مہنگی پڑ گئی، اعجاز چودھری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

سعد رضوی سے ملاقات مہنگی پڑ گئی، اعجاز چودھری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کو تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات مہنگی پڑ گئی۔ انتہائی باوثوق ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اعجاز چودھری کے سعد رضوی سے ملاقات پر افسوس اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اعجاز چودھری نے سعد رضوی سے ملاقات کرکے اور انہیں گلدستہ پیش کرکے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس پر اب اعجاز چودھری کو صدارت کے عہدے سے ہٹا کر میاں محمودالرشید کو وسطی پنجاب کا صدر بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جلد ہی اپنے دورہ لاہور کے موقع پر اعجاز چودھری کو ہٹانے کا اعلان کریں گے اور ان کی جگہ میاں محمودالرشید کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا صدر بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم این اے 133 میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر بھی نالاں ہیں، اور اس کی ذمہ داری بھی اعجاز چودھری پر ہی عائد کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ فواد چودھری نے بھی اعجاز چودھری کی سعد رضوی سے ملاقات کو ’’بے ہودہ حرکت‘‘ قرار دیا تھا۔ جس پر ردعمل میں اعجاز چودھری نے کہا تھا کہ وہ فواد چودھری کے بیان پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ ذرائع کے  مطابق اعجاز چودھری نے ایسے افراد کو عہدوں سے نوازا ہوا ہے، جنہوں نے 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کی مخالفت کی تھی، جس کے باعث پارٹی کے اندر بھی اعجاز چودھری کیخلاف مخالفت موجود تھی جو اب کھل کر سامنے آ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 967455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش