QR CodeQR Code

جماعت اسلامی نے ذکراللہ مجاہد کو لارڈ میئر کا امیدوار نامزد کر دیا

8 Dec 2021 15:35

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منظوری دے دی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاہور کی ہر نشست پر اپنے انتخابی نشان کیساتھ میدان میں اتریں گے، پاکستانی قوم نے سب کو باریاں دے کر دیکھ لیا، تبدیلی کا مزا بھی لے رہے ہیں، ایک موقع جماعت اسلامی کو بھی دیا جائے، صالح اور خدمت کرنیوالی قیادت دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے ڈاکٹر میاں ذکر اللہ مجاہد کو لارڈ میئر لاہور کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منظوری دے دی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاہور کی ہر نشست پر اپنے انتخابی نشان کیساتھ میدان میں اتریں گے، پاکستانی قوم نے سب کو باریاں دے کر دیکھ لیا، تبدیلی کا مزا بھی لے رہے ہیں، ایک موقع جماعت اسلامی کو بھی دیا جائے، صالح اور خدمت کرنیوالی قیادت دیں گے۔

لارڈ میئر لاہور کیلئے نامزدگی کے بعد امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) تین تین دفعہ اقتدار کے مزے لے چکی ہیں، ساڑھے تین سال سے قوم پی ٹی آئی کی تبدیلی سرکار کے مزے لے رہے ہیں۔ اب جماعت اسلامی کی باری ہے، بلدیاتی الیکشن میں انتخابی نشان ”ترازو“ سرپرائز دے گا، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کا خاتمہ صالح اور ایماندار قیادت ہی کر سکتی ہے، جو جماعت اسلامی کے علاوہ کسی کے پاس نہیں۔


خبر کا کوڈ: 967475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967475/جماعت-اسلامی-نے-ذکراللہ-مجاہد-کو-لارڈ-میئر-کا-امیدوار-نامزد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org