QR CodeQR Code

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ کا صوبہ پنجاب میں دینی مدارس کا دورہ

8 Dec 2021 15:30

اپنے دورے کا آغاز کل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے دفتر کے نمائندے حجۃ الاسلام لعل حسین کے ہمراہ مدرسہ سکینہ بنت الحسین لاہور سے کیا ہے اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے حوالے سے خوہران اور عالمہ مریم خانم جو کہ ادارے کی روحِ رواں ہیں، ان سے ملاقات اور مدرسے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے اپنے دورے کا آغاز لاہور کے مدارس سے کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق علامہ سید مرید حسین نقوی پاکستان بھر کے دینی مدارس کے دورے کے دوران مدارس کے سربراہان اور طلاب سے ملاقات بھی کریں گے۔ انہوں نے اپنے دورے کا آغاز کل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے دفتر کے نمائندے حجۃ الاسلام لعل حسین کے ہمراہ مدرسہ سکینہ بنت الحسین لاہور سے کیا ہے اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے حوالے سے خوہران اور عالمہ مریم خانم جو کہ ادارے کی روحِ رواں ہیں، ان سے ملاقات اور مدرسے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔ علامہ سید مرید حسین نقوی نے مدرسہ سکینہ بنت الحسین کی پرنسپل خانم مریم کو وفاق المدارس کے نئے نصاب سے بھی آگاہ کیا۔

محترمہ خواہر مریم نے علامہ سید مرید کو مدرسہ کی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور علامہ مرید نقوی نے تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کو سراہا اور تعریف کی۔ اسی طرح انہوں نے جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا، اس دوران مولانا لعل حسین نے وفاق المدارس کی طرف سے نصابی ترمیم اور درسی کتب کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آخر میں انہوں نے جامعہ مسجد و امام بارگاہ گلستان فاطمۃ الزہراؑ کاہنہ نو کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود علمائے کرام اور طلاب سے ملاقات اور گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 967497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967497/وفاق-المدارس-الشیعہ-پاکستان-کے-نائب-سربراہ-کا-صوبہ-پنجاب-میں-دینی-مدارس-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org