QR CodeQR Code

پشاور، جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق

8 Dec 2021 18:03

پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر خاتون کی طلاق کے معاملے کا تنازعہ لگتا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں فائرنگ سے شیرو جھنگی کی رہائشی خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیروجھنگی کی رہائشی خاتون پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر خاتون کی طلاق کے معاملے کا تنازعہ لگتا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 967509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967509/پشاور-جوڈیشل-کمپلیکس-میں-فائرنگ-سے-خاتون-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org