QR CodeQR Code

ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی فضائیہ نے جنرل بپن راوت کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

8 Dec 2021 21:18

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بھارتی فضائیہ نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ واضح ہوگیا ہے کہ جنرل بپن راوت، انکی اہلیہ مدھولیکا راوت اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 11 افراد واقعے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کُنور کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ واضح ہوگیا ہے کہ جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر 11 افراد واقعے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈی ایس ایس سی پر ڈائریکٹنگ اسٹاف گروپ کپٹن ورون سنگھ ایس سی بھی زخمی ہیں اور وہ اس وقت ملٹری ہسپتال ویلنگٹن میں زیر علاج ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے کہا کہ جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ولنگٹن (نیلگری ہلز) میں اسٹاف کورس کے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کے لئے جا رہے تھے۔ بیان میں کہا کہ دوپہر کے قریب بھارتی فضائیہ کا ایم آئی-17 وی فائیو ہیلی کاپٹر عملے کے 4 افراد اور دیگر مسافروں کو لے کر جار رہا تھا اور تامل ناڈو میں کونور کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 967527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967527/ہیلی-کاپٹر-حادثہ-بھارتی-فضائیہ-نے-جنرل-بپن-راوت-کی-ہلاکت-تصدیق-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org