0
Thursday 9 Dec 2021 00:56

ماضی میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاتا تو سیالکوٹ جیسے واقعات رونما نہ ہوتے، علامہ اقتدار نقوی 

ماضی میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جاتا تو سیالکوٹ جیسے واقعات رونما نہ ہوتے، علامہ اقتدار نقوی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماوں علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی سیال نے ملتان میں ورکر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتہاء پسندی اور بے حیائی عام ہوتی جا رہی ہے، غربت کے باعث چوری، ڈکیتی، راہزنی اور قتل و غارت گری کے واقعات میں حیران کن اضافہ ہوا ہے، جس سے عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، سزا اور جزا کے نظام میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے اور ملک کی عالمی سطح پر بدنامی کرنے والوں کے خلاف فی الفور فیصلے کرکے عبرتناک سزا دی جائے، پولیس سے لے کر عدالتوں تک آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، مظلوم کے لیے انصاف کا حصول ایک خواب بن کر رہ گیا ہے، ایک کے بعد ایک سانحہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہر بڑے سانحہ کے بعد بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں، لیکن ان پر عملی جامہ نہیں پہنایا جاتا، جس سے جرائم پیشہ افراد کو مزید تقویت ملتی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے مزید کہا کہ اگر ماضی میں انصاف کے تقاضوں کو فوری پورا کیا جاتا تو سیالکوٹ جیسے واقعات رونما نہ ہوتے۔ ایک منظم سازش کے تحت ملکی حالات خراب کرکے عالمی سطح پر ملک کو پابندیوں کا شکار کیا جا رہا ہے۔ حکمران ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہ ہونے دیں اور ایسے تمام عناصر کا قلعہ قمع کیا جائے، جو پاکستان کی جگ ہنسائی کا موجب بن رہے ہیں۔ اس موقع پر سید دلاور رضا زیدی، شبر رضا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 967565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش