0
Thursday 9 Dec 2021 01:06

حکومت کا سیالکوٹ واقعے پر جمعہ کو یومِ مذمت منانے کا اعلان

حکومت کا سیالکوٹ واقعے پر جمعہ کو یومِ مذمت منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سیالکوٹ واقعے پر ملک بھر میں جمعہ کو یومِ مذمت منانے کا اعلان کر دیا۔ معاون خصوصی وزیراعظم علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کسی شخص کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی ‏جاسکتی، سیالکوٹ واقعے پر جمعہ کو یوم مذمت منایا جائے گا اور عوام کو بتایا جائے گا کہ ناموس رسالت ‏کیا ہے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ 133 سے زائد توہین رسالت کیسز پر شکایات سنی ہیں، اس مظلوم سری لنکن کی لاش ‏گھر پہنچی تو انتہائی درد ناک لمحہ تھا، ناعاقبت اندیش افراد نے سری لنکن شہری کو جلایا، یہ لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل اور پاکستان علماء کونسل کے ضابطہ اخلاق میں واضح ہے کہ عوام، میڈیا، وکلاء، ‏تاجران سمیت سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، دینی تشخص خراب کرنے والوں کے خلاف مل کر کھڑا ہونا ہوگا، ‏مسیحی برادری بھی اتوار کو چرچز میں یوم مذمت منائے گی۔ معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ ہے جسے اسلامی تشخص اور عقیدہ ختم نبوت سے تکلیف ہے، تمام ‏علمائے کرام نے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کی ہے، انتہاء پسندی کا خاتمہ اسی طرح ہوگا، جس طرح دہشتگردی ‏کیخلاف اکٹھے ہوئے۔ ہم سب کو آگے آنا ہوگا اور اس انتہاء پسند سوچ کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 967568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش