0
Thursday 9 Dec 2021 19:25

علامہ مرید نقوی نے وفاق المدارس الشیعہ سے منسلک مدارس کے دورے شروع کر دیئے

علامہ مرید نقوی نے وفاق المدارس الشیعہ سے منسلک مدارس کے دورے شروع کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملک بھر سے ملحقہ دینی مدارس کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ دورے کا آغاز نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے لاہور سے کیا ہے۔ ان کے ہمراہ مولانا لعل حسین قمی بھی ہیں۔ دورے کا مقصد طلباء و طالبات کے مدارس کی کارکردگی، طلباء اور مدرسین کے مسائل اور تعلیمی امور کا جائزہ لینا ہے۔ وفاق المدارس کے جدید تعلیمی نصاب اور بہتر کارکردگی کے حوالے سے بھی آراء لی جا رہی ہیں۔ علامہ مرید نقوی نے واضح کیا ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ نے 1985ء میں محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی رحمۃ اللہ علیہ کی سربراہی میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔

اس وقت سے اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مدارس کے امتحانات کے نظام، نصاب اور قرآن و حدیث، تعلیمات معصومین کے فروغ کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جاتا رہا ہے، جس کیلئے مختلف سطحوں پر مشاورتی عمل جاری رہتا ہے۔ علامہ مرید نقوی لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع کا بھی دورہ کریں گے، جس کے بعد سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورہ جات بھی کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 967593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش