0
Thursday 9 Dec 2021 11:39

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 اموات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 34 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 350 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 355 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 74 فیصد پر آ گئی۔ پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 803 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 53 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 829 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 771 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 49 ہزار 421 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 967610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش