QR CodeQR Code

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے7 لاشیں برآمد

9 Dec 2021 11:45

لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے حانے تل سے 5 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب کہ ان کی گاڑی کو بھی اگ لگا دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور سمیت مختلف علاقوں سے 7 لاشیں برآمد ہوئی ہیں  جس کے بعد صوبے میں دو روز کے دوران برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد 10 ہو گئی۔ لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے حانے تل سے 5 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب کہ ان کی گاڑی کو بھی اگ لگا دی گئی۔ لیویز حکام کا بتانا ہےکہ قتل کیے گئے پانچوں افراد پنجگور کے رہائشی تھے، لواحقین کے مطابق یہ افراد شکار کھیلنے پہاڑی علاقے حانے تل گئے تھے۔ ادھر  ضلع بولان کے علاقے کولپور کے قریب پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت عبدالسلام کے نام سے ہوئی ،مقتول پشتون آباد کوئٹہ بتایا جاتا ہے۔ ضلع موسیٰ خیل کی تحصیل کنگری کھجوری کے علاقے سے لیویز کو ایک نوجوان کی لاش ملی جسے دو گولیاں ماری گئی تھیں، لاش شناخت کے لیے موسی خیل اسپتال منتقل کر دی گئی۔ گزشتہ روز ضلع کیچ کی تحصیل مند کے پہاڑی علاقے پیرکور شم سے بھی تین افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 967611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967611/بلوچستان-کے-مختلف-علاقوں-سے7-لاشیں-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org