0
Thursday 9 Dec 2021 12:05
اومی کرون

متاثرہ خاتون کے ساتھ آنیوالے سب مسافروں کا بھی ٹیسٹ ہو گا، سیکریٹری صحت

متاثرہ خاتون کے ساتھ آنیوالے سب مسافروں کا بھی ٹیسٹ ہو گا، سیکریٹری صحت
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کا ہمارا پاس پہلا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، متاثرہ خاتون جس فلائٹ سے آئیں اس کے تمام مسافروں کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فلائٹس کھلی ہونے کے باعث اومی کرون ویرینٹ کا ہونا ظاہر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، متاثرہ خاتون کی رشتے داروں اور ملنے والوں کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔ قاسم سومرو نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر اومی کرون کے بعض کیسز میں پی سی آر ٹیسٹ پازیٹو نہیں تھے۔ پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ بہت زیادہ تبدیل شدہ ہے، جبکہ ہمارے پاس موجود پی سی آر کٹس ڈیلٹا ویرینٹ پر فوکسڈ ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس کراچی کے نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔ نجی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے خاتون مریضہ میں اومی کرون کی تصدیق کی گئی ہے، جو بیرونِ ملک سے آئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 967619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش