QR CodeQR Code

سیالکوٹ واقعہ کا سپیڈی ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ

9 Dec 2021 15:01

وزیرقانون نے سیالکوٹ واقعہ کا چالان چودہ دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن خصوصی سیل بنا کر سیالکوٹ واقعہ کی سماعت کے دوران روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرے۔ اجلاس میں سیالکوٹ واقعہ کی روزانہ جیل ٹرائل کرانے پر غور و خوض کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں کابینہ کمیٹی  برائے امن و امان کا 89واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء ہاشم ڈوگر، تیمور بھٹی، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جیز سی ٹی ڈی و سپیشل برانچ شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل آر پی اوز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیالکوٹ اور فیصل آباد واقعات کی شدید مذمت کی گئی، آر پی او گوجرانوالہ نے سیالکوٹ واقعہ پر اب تک کی پیشرفت اور گرفتاریوں  پر بریفنگ دی۔
 
وزیرقانون نے سیالکوٹ واقعہ کا چالان چودہ دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن خصوصی سیل بنا کر سیالکوٹ واقعہ کی سماعت کے دوران روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرے۔ اجلاس میں سیالکوٹ واقعہ کی روزانہ جیل ٹرائل کرانے پر غور و خوض کیا گیا۔ فیصل آباد واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ صوبہ بھر میں جعلی نمبر پلیٹس، پولیس لائٹ، کالے شیشے اور بمپر فلیش لائٹ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ نئے صوبائی کنٹرول روم 911 کے پنجاب سیف سٹی میں قیام کیلئے مشاورت کی گئی۔ پتنگ بازی کے قانون کو مزید موثر بنانے کیلئے محکمہ داخلہ کو قانونی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 967637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967637/سیالکوٹ-واقعہ-کا-سپیڈی-ٹرائل-جیل-میں-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org