0
Thursday 9 Dec 2021 15:31

امریکہ نے عین الاسد میں اپنے دسیوں فوجیوں کے زخمی ہونیکا 2 سال کیبعد اعتراف کر لیا

امریکہ نے عین الاسد میں اپنے دسیوں فوجیوں کے زخمی ہونیکا 2 سال کیبعد اعتراف کر لیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے 8 جنوری 2020ء کے روز عراق میں اپنے سب سے بڑے فوجی اڈے عین الاسد پر ایرانی میزائل حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو میڈل دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی چینل سی بی ایس کے مطابق عین الاسد پر ہونے والے ایرانی میزائل حملے کو چھوٹا ظاہر کرنے کے لئے وہاں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کو تاحال کسی قسم کے ایوارڈ سے نوازا نہیں گیا تھا تاہم اب عین الاسد میں زخمی ہونے والے دسیوں امریکی فوجیوں کو "پرپل ہرٹ" (The Purple Heart) نامی میڈل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ امریکی چینل کے ساتھ گفتگو میں امریکی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے ہیومن ریسورس شعبے نے اس میڈل کی وصولی کے لئے ایرانی حملے میں زخمی ہونے والے مزید 39 فوجیوں کے نام دیئے ہیں۔ قبل ازیں اس میڈل سے محروم کر دیئے جانے والے ڈین ویساگر نامی امریکی فوجی، جسے یہ میڈل عطا کرنے کا اب اعلان کیا گیا ہے، نے امریکی چینل سے گفتگو میں زور دیتے ہوئے کہا کہ "1600 پاؤنڈ وزنی ایرانی میزائلوں نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا تھا"۔
خبر کا کوڈ : 967639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش