QR CodeQR Code

کوئٹہ، گیس لیکج کے باعث دھماکہ، 7 افراد زخمی

9 Dec 2021 15:54

ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جن میں 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گیس لیکج اور بے احتیاطی کے باعث کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک مکان میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ گیس لیکیج کے باعث دھماکہ پشتون آباد کےعلاقے میں ایک مکان میں ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے گیس لیکیج دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں آٹھ سال سے کم ہیں اور ان میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 967642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967642/کوئٹہ-گیس-لیکج-کے-باعث-دھماکہ-7-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org