0
Thursday 9 Dec 2021 16:00

کراچی پورٹ پر بڑی کارروائی, 96 کلو ہیروئن پکڑی گئی

کراچی پورٹ پر بڑی کارروائی, 96 کلو ہیروئن پکڑی گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی پورٹ پر اہم کارروائی کی، جہاں سے 96 کلو ہیروئن برآمد ہوئی، منشیات کو مہارت سے تولیوں میں چھپایا گیا تھا۔ منشیات کارگو آئی بی ٹریڈر نامی ایکسپوٹر کے نام پر بک کی گئی تھی۔ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ کارگو آنٹاریو کینیڈا کیلئے تیار کیا گیا تھا، اے این ایف کی بروقت کاروائی نے کوشش ناکام بنا دی، واقعے کے حوالے سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔ انتظامیہ نے تمام کارگو تحویل میں لے لیا اور مزید تفتیش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 967644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش