QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

9 Dec 2021 16:16

تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری 2022ء سے کھولے جائیں گے۔ موسم سرما کی تعطیلات 15 روز پر محیط ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا آغاز 20 دسمبر سے ہوگا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے طے کیے گئے فیصلے کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔ موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری 2022ء سے کھولے جائیں گے۔ موسم سرما کی تعطیلات 15 روز پر محیط ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 967646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967646/کراچی-سمیت-سندھ-کے-تعلیمی-اداروں-میں-سردیوں-کی-چھٹیوں-کا-اعلان-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org