QR CodeQR Code

کراچی میں نون لیگی رہنماؤں کی گرین لائن کے افتتاح کی کوشش، رینجرز پہنچ گئی

9 Dec 2021 18:08

رینجرز نے نون لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرین لائن برج پر جانے سے روک دیا، شدید دھکم پیل کے دوران لیگی رہنماء احسن اقبال کو ڈنڈا پڑ گیا، جبکہ محمد زبیر کو بھی دھکے لگے، برج پر جانے کی کوشش کے دوران نون لیگیوں کی رینجرز اور پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 7 میں نون لیگی رہنماء گرین لائن منصوبے کا افتتاح کرنے پہنچے تو رینجرز اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔ نون لیگی رہنماؤں کی جانب سے جمعرات 9 دسمبر کو گرین لائن کا علامتی افتتاح کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر رینجرز نے نون لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرین لائن برج پر جانے سے روک دیا۔ شدید دھکم پیل کے دوران لیگی رہنماء احسن اقبال کو ڈنڈا پڑ گیا، جبکہ محمد زبیر کو بھی دھکے لگے۔

برج پر جانے کی کوشش کے دوران نون لیگیوں کی رینجرز اور پولیس سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ نون لیگ کی جانب سے کراچی گرين لائن کے علامتی افتتاح کا دعویٰ کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں امن قائم کیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور پولیس کو حملہ آور ہونے کا حکم دیا گیا۔ اس موقع پر اپنی زخمی انگلی میڈیا کو دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ گرین لائن میں میرا خون بھی شامل ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 967677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967677/کراچی-میں-نون-لیگی-رہنماؤں-کی-گرین-لائن-کے-افتتاح-کوشش-رینجرز-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org