0
Thursday 9 Dec 2021 18:17

احسن اقبال کو یہی کہہ سکتے ہیں کہ بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ، اسد عمر

احسن اقبال کو یہی کہہ سکتے ہیں کہ بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نون لیگ کے رہنماء احسن اقبال کو یہی کہہ سکتے ہیں کہ بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ نون لیگ کے ذہن میں شاید یہ منصوبہ تھا کہ ایک ٹریک بچھا دیا جائے، جس پر نہ بس ہو نہ آپریشن کیلئے کسی سے معاہدہ ہو، لوگ شاید بھاگتے بھاگتے سرجانی سے نمائش پہنچ جائیں گے۔ خیال رہے کہ رہنماء مسلم لیگ نون احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر موجود رینجرز نے احسن اقبال و دیگر کو گرین لائن کے پیڈیسٹرین پل پر جانے سے روک دیا۔
خبر کا کوڈ : 967678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش