0
Thursday 9 Dec 2021 18:21

کون لوگ ہیں یہ جو ٹرائل کا بھی افتتاح کر رہے ہیں، اویس قادر شاہ

کون لوگ ہیں یہ جو ٹرائل کا بھی افتتاح کر رہے ہیں، اویس قادر شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کون لوگ ہیں یہ جو ٹرائل کا بھی افتتاح کر رہے ہیں۔ اویس قادر شاہ نے کراچی میں نون لیگ کے احسن اقبال کی جانب سے گرین لائن بس منصوبے کے علامتی افتتاح پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دس سال پہلے کراچی کو جو نہ مل سکا وہ اپنے اتحادیوں سے پوچھیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی جو کام کرنے جارہی ہے وہ کم مدت کے لئے نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود بسیں چلائیں مگر کورونا پیکج کرپشن پر بھی نظر ڈالیں، عمران خان اور انکی کابینہ کو کچھ نہیں معلوم کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ اویس قادر شاہ نے کہا کہ کہاں گیا کراچی ریلیف پیکج اور شہر کے اربوں روپے؟ پی ٹی آئی کے جھوٹ اور ان کا کوئی سر پیر نہیں، یہ مسترد شدہ ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 10 دسمبر کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کراچی والوں کیلئے گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 967679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش