QR CodeQR Code

کوئٹہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی قومی اصلاحی کمیٹی سے ملاقات

9 Dec 2021 18:25

وفد نے ہدایت خلجی کیس سے متعلق جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔ جس پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ خود اس کیس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اصلاحی کمیٹی کے وفد نے آج کنوینر کمیٹی علامہ علی حسنین الحسینی کی قیادت میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی۔ وفد میں کمیٹی کی سیکرٹری میڈم عابدہ حیدری، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ کاظم بہجتی، بیرسٹر افتخار، احمد علی کہزاد، ارباب لیاقت علی ہزارہ، میڈم فاطمہ ابراہیم اور مبارک علی ہزارہ موجود تھے۔ وفد نے مشترکہ طور پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطابہ کیا کہ حکومت بلوچستان ہدایت خلجی کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دے کر اس سکینڈل کے پس پردہ سازش کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفد کو اپنی اور حکومت کی جانب سے بھرپور یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو وہ خود مانیٹر کررہے ہیں، اور ایسے درندہ صفت افراد کو انکے منتقی انجام تک پہنچا کر دم لینگے۔


خبر کا کوڈ: 967680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967680/کوئٹہ-وزیراعلی-بلوچستان-کی-قومی-اصلاحی-کمیٹی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org