0
Thursday 9 Dec 2021 18:33

کراچی میں اومی کرون پھیلنے کا خدشہ

کراچی میں اومی کرون پھیلنے کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا، جس کے بعد متعدی امراض کے ماہرین نے اومی کرون ویرینٹ کے کراچی میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا، جبکہ ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع شرقی کی رہائشی مذکورہ خاتون نے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں لگوائی تھی، جو نجی اسپتال سے صحت یاب ہوکر گھر جا چکی ہیں۔ خاتون کے شوہر سمیت گھرانے کے 2 افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ سیمپل لے کر اومی کرون کی تشخیص کی جائے تو مزید کیس سامنے آئیں گے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اومی کرون کا کیس سامنے آنے کے بعد ضلع شرقی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 967682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش