0
Thursday 9 Dec 2021 20:46

بچوں کو مذہبی منافرت کی تعلیم دینے والا تحریک لبیک کا رہنماء گرفتار

بچوں کو مذہبی منافرت کی تعلیم دینے والا تحریک لبیک کا رہنماء گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سائبر کرائم ونگ نے بچوں میں مذہبی منافرت پھیلانے والے تحریک لبیک پاکستان کے رہنماu کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کیخلاف سائبر دہشتگردی پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ملزم نے مذہبی منافرت کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ویڈیو میں وہ بچوں کو شدت پسندانہ نظریات کی تعلیم دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے سوشل میڈیا پر ایک دکان میں بنائے گئے مدرسے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی۔

ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا, جو بچوں میں مذہبی منافرت پھیلا رہا تھا۔ ملزم فاروق احمد کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ گرفتار ہونیوالا ملزم فاروق احمد پتوکی میں ایک دکان میں مدرسے کے بچوں کو مذہبی منافرت کی تعلیم دے رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 967694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش