QR CodeQR Code

عراق، ایک ہی دن میں 2 امریکی فوجی قافلے بم حملے کا شکار

9 Dec 2021 22:53

مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل نے اعلان کیا ہے کہ آج عراق کے مرکزی و جنوبی صوبوں میں قابض امریکی فوج کے 2 قافلے سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ عراق میں آج ایک ہی دن میں قابض امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے بم حملے کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرین نیوز نے اعلان کیا ہے کہ آج سہ پہر صوبوں بابل اور الدیوانیہ میں قابض امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئے جس کے باعث ان قافلوں میں موجود متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ عراق میں قابض امریکی فوج کے لاجسٹک قافلوں پر آئے روز حملے ہوتے رہتے ہیں جبکہ چند روز قبل بھی شام کی سرحد کے قریب امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بم حملے کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 967715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967715/عراق-ایک-ہی-دن-میں-2-امریکی-فوجی-قافلے-بم-حملے-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org