0
Thursday 9 Dec 2021 23:40

امریکہ نے صوبہ الانبار میں دنیا کا سب سے بڑا جاسوسی کا اڈہ کھول رکھا ہے، سلام الجزائری

امریکہ نے صوبہ الانبار میں دنیا کا سب سے بڑا جاسوسی کا اڈہ کھول رکھا ہے، سلام الجزائری
اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی تحریک عصائب اہل الحق کے مرکزی رہنما سلام الجزائری نے انکشاف کیا ہے کہ عراق میں غیرقانونی طور پر موجود امریکی فوج نے صوبہ الانبار میں اپنا سب سے بڑا جاسوسی کا اڈہ بنا رکھا ہے۔ مقامی ٹیلیویژن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سلام الجزائری نے کہا کہ قابض امریکیوں نے عین الاسد میں دنیا کا سب سے بڑا جاسوسی کا اڈہ کھول رکھا ہے جبکہ مزاحمتی محاذ کو قابض امریکیوں کے ساتھ دوبدو جنگ سے کسی قسم کا خوف نہیں کیونکہ ملک میں ان کی سب سے بڑی موجودگی کے وقت بھی امریکی فوجیوں کی تعداد صرف ڈیڑھ لاکھ ہی کے قریب تھی۔

عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق عصائب اہل الحق کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حکومت قابض امریکیوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کے معاملے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جبکہ یہ انتہائی شرمندگی کا مقام ہے کہ حکومت کو ان فوجیوں کی حتمی تعداد، ان کے اسلحے کی نوعیت اور ملک میں ان کے جاری مشن کے بارے کوئی اطلاع نہیں۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے حال ہی میں پورے خطے کی جاسوسی کے لئے عین الاسد میں ایک سب سے بڑا اڈہ کھولا ہے جو عراق میں اپنی موجودگی کے بارے اس کی خفیہ شوم نیت کو ظاہر کرتا ہے درحالیکہ مزاحمتی محاذ قومی خودمختاری کے حصول کے لئے کسی بھی قسم کا قدم اٹھانے کو بالکل تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 967720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش