QR CodeQR Code

عوام حقیقی معنوں میں ملک کو فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں

وزیراعظم کو مہنگائی کے درست اعداد و شمار سے آگاہ نہیں کیا جا رہا، علامہ احمد اقبال رضوی

موجودہ حکومت انتظامی معاملات پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے

9 Dec 2021 23:53

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین سالوں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا جبکہ وزیراعظم وطن عزیز کو سستا ترین ملک قرار دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ عوام حقیقی معنوں میں ملک کو فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں، محض اخباری بیانوں سے ملک میں معاشی انقلاب نہیں آئے گا۔ گذشتہ تین سالوں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا جبکہ وزیراعظم وطن عزیز کو سستا ترین ملک قرار دے رہے ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم کو درست اعداد و شمار سے آگاہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دے کر جب تک عملی بنیادوں پر کام نہیں کیا جاتا، تب تک عوام حقیقی خوشحالی نہیں دیکھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں، شدت پسندی، بربریت اور عدم برداشت کے جو واقعات سامنے آرہے ہیں، ملک کی تاریخ میں ان کی کوئی مثال موجود نہیں۔ عام طور پر یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ موجودہ حکومت انتظامی معاملات پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ اس تاثر کو سخت ترین فیصلوں کے بغیر زائل نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کی ضروریات زندگی کو آسان کرے۔ بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، جسے ہر حال میں پورا ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 967723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967723/وزیراعظم-کو-مہنگائی-کے-درست-اعداد-شمار-سے-ا-گاہ-نہیں-کیا-جا-رہا-علامہ-احمد-اقبال-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org