QR CodeQR Code

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

10 Dec 2021 00:36

قرضوں اور دیگر آفیشل ادائیگیوں کے بعد گزشتہ ہفتہ سرکاری ذخائر میں 2 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 49 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 3 دسمبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 ارب 15 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 65 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ قرضوں اور دیگر آفیشل ادائیگیوں کے بعد گزشتہ ہفتہ سرکاری ذخائر میں 2 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 49 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 967737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/967737/ملکی-زرمبادلہ-کے-ذخائر-25-ارب-ڈالر-سے-تجاوز-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org